امریکا کی پاکستان کو سفری پابندیوں ختم کرنے کیلیے 60 دن کی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے حالیہ تعاون پر امریکا نے سیکیورٹی خدشات دور کرنے کیلیے پاکستان کو 60 روز کا وقت دیا ہے جس کے نتیجے میں ممکنہ پابندیاں ختم ہوسکتی ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک نئی تجویز سامنے آئی جس کے لیک ڈرافٹ سے میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک پر امریکا میں مکمل سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
واشنگٹن میں سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف نئے سرے سے تعاون نے پاکستان کو سخت ترین پابندیوں سے بچانے میں مدد دی ہے۔
چند روز قبل کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا، جس نے 2021 کے کابل ایئرپورٹ بم دھماکے سے منسلک ایک اہم شخصیت محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں امریکہ کی مدد کی تھی۔
کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے اس دھماکے میں 13 امریکی فوجی اہلکار اور کم از کم 170 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔
تاہم، امریکی اہلکار افغانستان میں دہشت گردی میں اضافے کی وجہ سے فکر مند ہیں اور وہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ایک اہم اتحادی سمجھتے ہیں، اس کے باوجود وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات دور کرنے اور اقدامات کیلیے پاکستان کو 60 روز کا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان پر مکمل سفری پابندی لگانے کے بجائے اسے ایک درمیانی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے، جس کی درجہ بندی میں کچھ اختلافات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے فتنتہ الہندوستان کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی بھی کی۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہباز شریف نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
شہباز شریف نے کہا کہ میجر زیاد شہید اور سپاہی ناظم شہید اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔