بانی پی ٹی آئی پاکستان کیساتھ نہیں کھڑے، خواجہ آصف کادو ٹوک بیان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بانی پی ٹی آئی نے مذمت کیوں نہیں کی؟ وہ خاموش کیوں ہیں؟ وہ کہاں کھڑے ہیں اپنی شناخت کروائیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں وزیردفاع خواجہ آصف نے صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملہ کی بھرپور مذمت کی جبکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ عمران خان نے حالیہ ہونے والے دہشتگری کے واقعات کی مذمت نہیں کی، دنیا کی ہز چیزپر، اپنے مفادات پر وہ بیان دیتے ہیں ، یہ قومی مسئلہ ہے جس پر ان کا کوئی بیان نہیں آیا، وہ اس مسئلے کے اوپر کہاں کھڑے ہیں؟ واضح کہوں گا کہ وہ دہشتگری کے مسئلے کے اوپر دونوں صوبوں میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھڑے۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
خواجہ آصف نے کہا وہ خاموش کیوں ہیں، بولیں اور اپنی شناخت کرائیں وہ کہاں کھڑے ہیں، سکیورٹی کونسل نے اس حملے کی مذمت کی، وہ تو پاکستان کے وزیراعظم رہے ہیں مگر اس مسئلے پر خاموش ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ ایسا کوئی قیدی نہیں دیکھا جو پریس کانفرنس کرتا ہے، خط بھی لکھتا ہے، اخباروں میں آرٹیکل بھی لکھتا ہے، ہرچیز پر وہ اظہار کرتے ہیں اس مسئلے پر وہ کیوں نہیں بول سکتے، لگتا ہے ان کے مفادات ہیں اُن لوگوں سے اور چاہتے ہیں کہ پاکستان میں انتشار ہی رہے۔
لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا،بارش سے متعلق پیشگوئی
خواجہ آصف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے جتنے بھی سوشل میڈیا اکاونٹس ہیں انہوں نے دہشتگروں کی حمایت کا عندیہ دیا ہے، پاکستانی ریاست، سکیورٹی محافظوں اور جو لوگ اس دہشتگردی میں شہید ہوئے ہیں ان سے یکجہتی کا اظہار نہیں کیا، ملک میں اس وقت جو خون ریزی ہورہی ہے اس پر پاکستان کا سابق وزیراعظم اپنے مفادات کی خاطر خاموش ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے حکومتی اراکین کا امن و امان کیلیے تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا فیصلہ
پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی میں اسپیشل سیکیورٹی کا 7 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں خصوصی کا اجلاس سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء کو صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،
اعلامیے کے مطابق اراکین اسمبلی نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن کے قیام, عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم و مشاورت کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتیں امن و استحکام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ چند روز میں منعقد کیا جائے گا۔