پنجاب پولیس کیلئے 47 ارب روپے کا بجٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
قیصرکھوکھر:محکمہ خزانہ نے پولیس کو اگلے 3 ماہ کا بجٹ جاری کردیا، پنجاب پولیس کو 47 ارب روپے کا بجٹ جاری کیا گیا۔
بجٹ پولیس کو آپریشنل اخراجات اور تنخواہوں کی مد میں جاری کیا گیا، بجٹ میں 3ارب روپے پٹرول کی مد میں جاری کئے گئے، محکمہ خزانہ نے بجٹ محکمہ پولیس کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔