اسلام آباد میں جناح میڈیکل سینٹر پاکستان میں دوسرا جان ہاپکنز ہوگا، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہیپا ٹائٹس سی بہت تیزی سے پاکستان میں پھیلنے والی بیماری ہے، اسلام آباد میں جناح میڈیکل سینٹر کا آغاز کرنے جارہے ہیں، یہ پاکستان میں دوسرا جان ہاپکنز ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں انسداد ہیپاٹائٹس سی کے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل پر وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے حوالے سے ہمارا خواب تھا، اسے ڈاکٹر سعید اختر سمیت تمام شراکت داروں نے ملکر شرمندہ تعبیر کیا، اب ان شا اللہ جناح میڈیکل سینٹر کو بھی اسی طرح ہم تیزی سے آگے لیکر جارہے ہیں، اس کی پلاننگ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے علاج کے حوالے سے پہلے پی کے ایل آئی کے تحت یونٹ بنائے گئے، مریضوں کے لیے مفت تشخیص اور دوائیں دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا، آج بھی یہ پروگرام صوبہ پنجاب میں جاری ہے، تاہم ماضی میں ہماری حکومت کو ہٹواکر آنے والی حکومت نے اس پروگرام کا خاتمہ کرکے ہیپاٹائٹس کو صرف جنرل ہسپتالوں تک علاج کے لیے محدود کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کے حوالے سے جو ذمہ داری گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور ان کی حکومت نے سنبھالی ہے، اور وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر اس کے خاتمے کے لیے وہاں ج اقدامات شروع کیے گئے ہیں، میں ان پر وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ان کی ٹیم، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور آغا خان فاؤنڈیشن کے علاوہ عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزیرصحت مصطفیٰ کمال، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت جن جن لوگوں کو آج شیلڈز دی گئی ہیں، وہ پاکستان کے حقیقی ہیروز ہیں، جنہوں نے گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے کام کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی کے میئر رہنے والے مصطفیٰ کمال نے شہر قائد کے لیے بہت کام کیا، ان کی محنت اور لگن کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں محکمہ صحت کی ذمہ داری دی تاکہ عوام کو درپیش صحت کے مسائل کے حل کے لیے بھی وہ بطور وزیر صحت عوام کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔