حارث رؤف نے میچ میں شکست کا غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں بھی شکست کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے غصہ سابق کرکٹرز پر نکال دیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے فسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیم کے ہارنے کا انتطار کرتے ہیں تاکہ تنقید کرسکیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسان نہیں، ہر کھلاڑی اپنا 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیوی بیٹرز نے کچھ اچھے شارٹس کھیلے اور کچھ قسمت نے انکا ساتھ دیا، ہم وہ ہی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کررہےہیں جو جدید کرکٹ کا تقاضا ہے۔
مزید پڑھیں: آغا سلمان، بابراعظم کا کون سا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہے؟
ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کریں گے تو کیسے آگے بڑھا جاسکتا ہے، ان کو پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا ہے، انہیں تھوڑا وقت لگے گا۔
مزید پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، خوشدل شاہ پر جرمانہ عائد
ڈومیسٹک سے سیدھا انٹرنیشنل سطح پر آکر پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے، کنڈیشنز کو سمجھے اور پریشر میں پرفارم کرنے کیلئے انہیں کچھ وقت دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹرز نے پہلے ٹی20 میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنوا ڈالا
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جیت کیساتھ کراچی کنگز کے کپتان نے ٹی20 میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کرلیا۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی، اس میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ہی ٹی20 کیرئیر میں 13 ہزار رنز بناکر اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'ہیئر ڈرائر' کے بعد 'ہیئر ٹریمر' پی ایس ایل میں فرنچائز کھلاڑی کو تحفہ
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14 ہزار 562، ایلکس ہیلز 13 ہزار 610، شعیب ملک 13 ہزار 571، کیرون پولارڈ 13 ہزار 537 اور ویرات کوہلی 13 ہزار 208 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں: ابرار کی "ٹریڈ مارک وکٹ سیلیبریشن" کا حسن علی نے مذاق بناڈالا
میچ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ہوٹل میں رات گئے ڈیوڈ وارنر کیلئے ٹیم روم میں ایک تقریب رکھی اور اہم سنگ میل عبور کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا۔