لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں مہمان آبی پرندوں کے غیرقانونی شکاریوں کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات جھنگ ، چنیوٹ ،قصور ، تونسہ بیراج اور مظفر گڑھ سے مرغابی کے غیرقانونی شکارمیں مشغول 8شکاری رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے5شکاریوںکو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیساتھ مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تر جمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر جھنگ محمد اکرم شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف مقامات سے مرغابی کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 70ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ جبکہ ناجائز قبضہ تیترپر ایک ملزم کو 10ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا،کوٹ رادھا کشن کے علاقہ سے مرغابی کے ایک غیرقانونی شکاری کو گرفتار کرکے مبلغ 30ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا گیا، ایسی ہی دو مختلف کارروائیوں کے دوران وائلڈلائف سٹاف مظفر گڑھ اور تونسہ نے مرغابی کے غیرقانونی شکاریوں کا تعاقب کرکے ایک ملزم گرفتار کرکے چار بندوقیں ، ایک ڈبل بیرل ،2سنگل بیرل ، ایک ریپیٹر،12کارتوس ،3خول ،10ڈیکائے اور 2ذبح شدہ مرغابیاں برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے غیرقانونی مرغابی کے

پڑھیں:

روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا

ماسکو: روسی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت انٹرنیٹ پر انتہاپسند مواد تلاش یا پڑھنے والے افراد پر 5 ہزار روبل تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وی پی این (VPN) کے استعمال پر بھی اب جرمانے کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ملک میں سائبر نگرانی کو سخت بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے، تاہم اس اقدام کو حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • قصور میں سڑک کنارے گلہ کٹی 14 سالہ لڑکی بے ہوشی کی حالت میں برآمد
  • چیلوں اور کوؤں کے کتنے گھونسلے ہٹائے گئے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
  • محکمہ تحفظ ماحول کا فضائی نگرانی فورس کے ذریعے پرندوں کے پنجروں اور گھونسلوں کی ’’ای میپنگ‘‘ دو روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد
  • مقبوضہ مغربی کنارے کے غیرقانونی الحاق کی اسرائیلی کوشش، پاکستان کی شدید مذمت
  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • پیسہ پیسہ کرکے!!
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • روس: انتہاپسند مواد سرچ کرنے پر اب جرمانہ ہوگا