راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی، بیٹوں اور پوتوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پنجاب کے ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ نے 48 سالہ خاتون سے شادی کرلی، تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے، جبکہ ان کے پوتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔دل جوان ہونا چاہیے یہ بات ثابت کی ہے راجن پور کے 80 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر مظفر الدین نے جو کہ 48 سالہ دلہن خوب دھوم دھڑکے سے بارات کے ساتھ لے آئے ہیں، ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا ہے۔راجن پورکے ریٹائرڈ استاد مظفر الدین دھوم دھام سے 48 سالہ دلہن بیاہ لائے، بارات میں بیٹوں اور پوتوں نے ڈانس کیا تو وہیں دلہا صاحب نے بھی رقص کیا۔ کاروں سے بھری بارات میں بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ مظفر الدین ادیب شاعر اور لکھاری بھی ہیں جو اس شادی پر خوشی کا اظہار گانے گا کر کر رہے ہیں۔دولہا مظفر الدین نے کہا کہ وہ میری سیکریٹری کی جاب کے لیے آئی تھیں.
دریں اثنا میاں مظفر الدین پوری زندگی گورنمنٹ ہائی اسکول میں پڑھاتے رہے، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد نعتیہ اشعار بھی لکھتے رہے۔ ان کی پہلی بیوی وفات پا گئی تھیں.اب انہوں نے عمر کے اس حصے میں دوبارہ بیاہ کیا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مظفر الدین
پڑھیں:
ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 4 سال بیت چکے ہیں اور ان کے مداح کسی خوشخبری کے منتظر ہیں جس کی وجہ آئے روز جوڑے کے یہاں بچے کی پیدائش کی خبریں زیر گردش رہتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار سوشل میڈیا وکی کوشل اور کترینہ کیف کے ماں باپ بننے کی خبریں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اس بار جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبر بظاہر سچ ہے جب کہ ایک نجومی بھی پیشن گوئی کرچکے ہیں کہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔
ان خبروں کے درمیان کترینہ کیف کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ میں ماں بننے کا خواب دیکھتی ہوں۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ میرے نزدیک شوہر اور بچے ہونا بہت اہم ہے۔ ایک خاندان تب ہی مکمل ہوگا جب بچے ہوں گے۔
کترینہ کیف نے مزید کہا تھا کہ شادی شدہ زندگی کا تجربہ سب کے لیے جدا ہے لیکن میں اسے ایک خوبصورت خاندان کے طور پر دیکھتی ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب وکی کوشل سے فلم Bad Newz کے ٹریلر لانچ پر اس موضوع پر پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ
’’ابھی تو Bad Newz انجوائے کرو، جب Good News آئے گی تو سب سے پہلے آپ سے شیئر کریں گے‘‘!
یاد رہے کہ جوڑی کی شادی 2021 میں راجستھان کے تاریخی قلعے میں ہوئی تھی اور اب سب کی نظریں اس بات پر جمی ہیں کہ بالی ووڈ کے اس پاور کپل سے آخرکار کب “اوریجنل گڈ نیوز” سنی جائے گی۔