ثنا جاوید کی سرفراز احمد سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ثنا جاوید ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ پیارے افضل، خانی اور آئے مشت خاک جیسے ڈراموں میں نظر آچکی ہیں۔
وہ گزشتہ ایک سال سے سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد خبروں میں تھیں، ثنا جاوید آج کل نجی ٹی وی کے پروگرام ’جیتو پاکستان ‘ میں نظر آرہی ہیں۔
ثنا جاوید جو شعیب ملک سے شادی کے بعد ویسے ہی متعدد لوگوں کو پسند نہیں رہی ہیں اب گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں بھی آئے دن کسی نہ کسی بات پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید نے بولڈ تصاویر اپ لوڈ کردیں، سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے
گزشتہ چند سالوں سے ثنا جاوید رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ کا حصہ بنتی آرہی ہیں اور اس سال بھی وہ اس شو میں نظر آرہی ہیں۔
17 مارچ کو نشر ہونے والے شو میں سرفراز احمد اور ثنا جاوید نے بطور مہمان شرکت کی اور شو میں رونق بخشی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس نے سرفراز احمد کے فینز تکلیف پہنچائی ہے اور اس کی وجہ سرفرازاحمد کے ساتھ ثنا جاوید کا تضحیک آمیز رویہ ہے۔
وائرل ویڈیو میں ثنا جاوید اور سرفراز احمد ’جیتو پاکستان‘ کے سب سے مشہور گیم ’ڈبہ کھولو‘ میں حصہ لیتے نظر آئے۔
سرفراز احمد نے ایک ڈبہ کھولنے سے فہد مصطفیٰ کو روکا جس پر ثناء جاوید نے کہا کہ ’یہ کیا بات ہوئی کھول دیا کریں بھئی فوراً‘۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نئی دلہنیا بیاہ لائے
اس پر سرفراز احمد بولے کہ ’بات سنیں 45 منٹس کی گیم ہے، کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے ناں، ٹی وی پر آنا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں، ایسا تھوڑی کہ بس ڈبے کھولتے رہیں، اس سے پہلے والی قسط میں جب میں نے آخری ڈبہ کھلوایا تو دنیا بھر سے میسجز آئے‘۔
سرفراز کی بات سن پر ثنا جاوید بولیں کہ ’یہ تو لگ رہا ہے کہ چابی گھوما دی کسی نے بڑ بڑ بڑ بولے جارہے ہیں‘۔
سرفراز احمد بولے کہ ’ہمارے ساتھ ایسے کر رہیں جہاں گیم کھیلنی چاہئے تھی وہاں تو کھیلی نہیں انہوں نے‘۔
یہاں سرفراز احمد کا اشارہ چند روز قبل ثناء جاوید کا ’جیتو پاکستان‘ میں اپنے شوہر و پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ہارنا تھا‘۔
ثنا جاوید اس پر بولیں کہ ’آپ کو کیا تکلیف ہے میں اپنے میاں کے ساتھ جیسے بھی کھیلوں، آپ اپنا کھیلیں ناں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا یا ثنا جاوید، دونوں میں سے زیادہ امیر کون ہے؟
اس ویڈیو کلپ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سرفراز احمد کے فینز نے ثنا جاوید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’تمیز نہیں ہے اس عورت کو بات کرنے کی، کس طرح بدتمیزی کیے جارہی ہے سرفراز احمد سے‘ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ثنا جاوید کو شو میں نہ بُلایا جائے اس کی بدتمیزی روز کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے‘۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کو مینشن کرکے یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں انہیں اس شو میں اس طرح کی بدتمیزی برداشت کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بدتمیزی ثنا جاوید سابق کپتان سرفراز احمد شعیب ملک ویڈیو وائرل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثنا جاوید سابق کپتان شعیب ملک ویڈیو وائرل جیتو پاکستان ثنا جاوید ا سوشل میڈیا شعیب ملک رہی ہیں
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
اسلام آباد:فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔
مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر فیض آباد انٹرچینج کے قریب ٹریفک ڈائیورژن کی وجہ سے سڑک کی سائیڈ سے اتر کر مرکزی شاہراہ پر جانا چاہتی تھی، تاکہ بروقت مقام حادثہ پر پہنچ سکے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے عملے نے سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اسٹاف کو نہ صرف روکا بلکہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ریسکیو 1122 کے حکام نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ملوث عملے کے خلاف نہ صرف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے بلکہ محکمانہ و قانونی کارروائی بھی کی جائے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا موقف معلوم کرنے کےلیے ترجمان سے رابطہ کیا گیا اور پیغام بھی چھوڑا گیا، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔