خیبر پختونخوا کو ’کیش لیس معیشت‘ بنانے کے لیے وزیراعلیٰ کی طرف سے ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو ’کیش لیس خیبر پختونخوا اینیشی ایٹیو‘ کے فوری اور موثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا لازمی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقد پیسوں پر انحصار کم کرنا اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سی ڈی اے کا ’کیش لیس پیمنٹ‘ پرمشتمل ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
اس مقصد کے لیے صوبائی محکمہ خزانہ موبائل والٹ سروسز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا، اس کے بعد ضلعی انتظامیہ تمام پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ گاڑیوں، دوکانوں اور ریڑھیوں میں کیو آر سسٹم کی دستیابی یقینی بنائے گی۔
عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کیش لیس معیشت کی جانب بڑا اقدام!
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو *کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام* کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام… pic.
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) March 18, 2025
اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی۔
اس اقدام سے خیبر پختونخوا جدید دور کے ادائیگی سسٹم کی دوڑ میں باقاعدہ شامل ہوجائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کیش لیس کے لیے
پڑھیں:
بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے دوٹوک موقف میں کہا کہ خیبر پختونخوا اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ویڈیو: پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار ڈھونڈنا آسان ہوگا، حکومت نے ڈیجیٹل یوتھ ہب لانچ کر دیا
وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے اور اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت اور قومی مفاد کے لئے ہم سب متحد ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لئے ایک بڑا خطرہ رہا ہے اور یہ صورتحال مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔
مزید :