مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی:
مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔
عدالت میں جمع کروائی گئی پولیس کی ریمانڈ رپورٹ کے مطابق، ملزم ارمغان نے مصطفی عامر کو قتل کرنے کے فوراً بعد اپنے والد کو اطلاع دی تھی۔ تاہم کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹے کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔
ملزم ارمغان اپنے والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگر علاقوں میں روپوش رہا۔
ادھر پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تکرار محض ایک ڈرامہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنے کے لیے امریکہ جانے کا کہا تھا۔ اگر کامران اصغر قریشی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی وقت فرار ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گائوں سے گرفتار کیا،ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی،متاثرہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔