سی ایم فری وائی فائی کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
علی ساہی: وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائی فائی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فری وائی فائی کی فراہمی کے مقامات 200 سے بڑھا کر 230 کر دیے گئے ہیں۔لاہور میں فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی، وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس ملے گی۔
پنجاب کے دیگر 11 اضلاع میں سروس 300 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فعال کی گئی ہے۔لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اور اٹک میں سروس فعال ہے۔ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دستیاب ہے۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار جلد پنجاب بھر تک پھیلایا جائے گا،اب تک 17.
ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وائی فائی سروس فری وائی فائی پنجاب کے
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :