عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیےگئے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئیں۔
یاد رہے کہ مشال یوسفزئی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی
پڑھیں:
5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے، سلمان اکرم راجہ
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ احتجاج اس نظام سے بیزاری کے لیے کیا جارہا ہے، پاکستان کے ہر گاؤں، چوک اور گلی میں احتجاج کیا جائے گا۔ آرٹیکل15، 17 اور 19 کے تحت پُرامن احتجاج کرنا شہری کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح الیکشن لوٹا گیا، ممبران کو نااہل کیا گیا، اس کے خلاف احتجاج ہوگا، کیسز میں پھرتی دکھا کر نااہل کیا جارہا ہے اور جیل میں ڈالا جارہا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی تاہم اب آئندہ سماعت 12 اگست کو ہوگی۔
سلمان راجہ نے کہا کہ ایک طرف پریس کانفرنس کرنے پر چھوڑا جاتا ہے تو دوسری طرف سزا دی جاتی ہے، پارٹی ورکر اور تنظیم مل کر اپنی آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے ہم پھر بھی اپنی جگہ کھڑے ہیں، احتجاج سے متعلق تمام فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے۔