حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، پانچ عشاریہ2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لندن (نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر پانچ عشاریہ 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
پاکستانی نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔
برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔پرانی کہانی کا ایک بار پھر دوہرایا گیا، حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کروادیئے ہیں یہ دس سال پرانی کہانی ہے ، حسن نواز کے قریبی ذرائع کا دعویٰ
خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ ،کارٹل سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔