Juraat:
2025-07-26@06:22:39 GMT

پی آئی اے،انظامیہ 15ارب کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

پی آئی اے،انظامیہ 15ارب کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

 

چار سال کے دوران انٹرنیشنل اسٹیشنز پر 65ارب 59 کروڑ کا سیل ٹارگٹ طے کیا گیا
اعلیٰ حکام کی ڈی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کی تحریری سفارش کے باوجود نہیں بلایا جاسکا

پی آئی اے انتظامیہ 4سال کے دوران انٹرنیشنل اسٹیشنز پر 15ارب 98 کروڑ روپے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی، اعلیٰ حکام نے ذمہ ار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔ جرأت کے رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن نے سال 2015 سے 2019 تک چار سال کے دوران انٹرنیشنل اسٹیشنز پر 65 ارب 59 کروڑ روپے کا سیل ٹارگٹ یاہدف طے کیا، انٹرنیشنل اسٹیشنز پر تعینات سیل اسٹاف کے افسران 49 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کر سکے اس طرح پی آئی اے کو ریونیو ٹارگٹ کے ہدف میں 15ارب 98کروڑ 30 لاکھ روپے کمی ہو گئی۔ اعلیٰ حکام نے جنوری 2021 میں انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ نے کہا کہ انٹرنیشنل اسٹیشنز پر ہدف حاصل نہ ہونے میں مختلف اسباب ہیں اور آپریٹنگ پلان کے مقابلے میں مجموعی خسارہ ہے ۔ پی آئی اے افسران کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا جواب عجیب ہے کیونکہ واضح ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیشنز ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اعلیٰ حکام نے ڈی اے سی کا اجلاس طلب کرنے کی تحریری طور پر سفارش کی لیکن اس کے باوجود اجلاس طلب نہیں کیا گیا، اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیشنز پر حدف حاصل کرنے میں ناکام ہونے سیل افسران کا تعین کیا جائے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

ترکیہ نے انٹرنیشنل فیئر میں اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل پیش کردیا

ISTANBUL:

ترکیے نے استنبول میں جاری انٹرنیشنل ڈیفنس فیئر (آئی ڈی ای ایف) 2025 میں اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل ٹیفن بلاک-4 کی نمائش کردی اور مزید 6 نئے جدید سسٹمز بھی پیش کردیے۔

ترکیے کے شہر استنبول میں 17 ویں عالمی نمائش آئی ڈی ای ایف 2025 جاری ہے جہاں 103 ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور 44 ممالک کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

عالمی نمائش میں 900 مقامی اور 400 بین الاقوامی دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

ترکیے کا ٹیفن بلاک-4 بلیسٹک میزائل ٹیفن میزائل سیریز کا ہائپرسونگ ورژن ہے جو ترکیے کا خود تیار کردہ طویل رینج کا حامل میزائل ہے۔

ٹیفن بلاک-4 بیلسٹک میزائل بنانے ولای کمپنی روکیٹسان نے بیان میں کہا کہ ٹیفن بلاک-4 بلیسٹک میزائل نے طویل رینج کا اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے جو ترک دفاعی صنعت کا ایک اور ریکارڈ ہے۔

روکیٹسان کے مطابق میزائل کا نیا ورژن 7 ٹن سے زائد وزن کا حامل ہے، جو کئی وار ہیڈ کا حامل ہے اور یہ میزائل کئی اسٹریٹجک اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں ایئرڈیفنس سسٹمز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ملٹری ہینگرز انتہائی اہمیت کی حامل فوجی تنصیبات کو کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نشانہ بناسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترکیے کا ایٹماکا میزائل اکاٹا کے ساتھ سبمرین ایٹماکا اینٹی شپ میزائل ورژن ہے، یہ اس وقت ترک مسلح افواج کے پاس ہے اور اس کی رینج 250 کلومیٹر (155 میل) ہے، جس کو اس نمائش میں پیش کردیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اکاٹا سے بلیو ہوم لینڈ کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی جس کی بدولت 250 کلومیٹر کی رینج اور دھماکا خیز مواد کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ترکیے نے آئی ڈی ای ایف 2025 میں اپنے دیگر 6 نئے جدید سسٹمز کی نمائش بھی کردی ہے، جس میں فضا سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی نظام گوکبورا، بلیسٹک میزائل سسٹم 300 ای آر، سٹیلائٹ اسپیس وہیکل سیمسیک-2 سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کےلیے قومی اسکواڈ کا اعلان
  • جنگ کے دوران انڈیا نے 1684 بار ڈیٹا ہیک کرنے کوشش کی، ایف بی آر کا انکشاف
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
  • اب صرف ‘ٹَیپ’ کریں اور کیش حاصل کریں، پاکستان میں نئی اے ٹی ایم سہولت متعارف
  • اسکردوانٹرنیشل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی مشق، ہنگامی کارروائیوں کا مظاہرہ
  • ترکیہ نے انٹرنیشنل فیئر میں اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل پیش کردیا
  • بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا
  • شوگر ملز کی جانب سے 15ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف