برطانیہ: حسن نواز ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
حسن نواز— فائل فوٹو
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو ’ٹیکس ڈیفالٹر‘ قرار دیا گیا ہے۔
حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کر دی ہیں۔
حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء تک تقریباً 9.
قانونی ماہرین کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔
دوسری جانب حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ریونیو کسٹم ڈپارٹمنٹ کے آج شائع شدہ ’اعداد و شمار‘ پرانی کہانی ہے، حسن نواز نے عدالت میں خود کو دیوالیہ ڈیکلیئر کیا تھا۔
ان کے قانونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرانی کہانی کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا ہے، معاملہ 10 سال پرانا ہے جب حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کر دیے تھے۔
حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 6 برس بعد ایچ ایم آر سی نے اس وقت کے ٹیکسز پر انکوائری شروع کر دی، ایچ ایم آر سی کو قانونی طور پر انکوائری کرنی ہی نہیں چاہیے تھی، مخصوص وقت گزرنے کے بعد حسن نواز نے مؤقف اپنایا تھا کہ اب محکمۂ ٹیکس کا ٹیکس طلبی کا مطالبہ درست نہیں۔
قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز نے کورٹ میں دیوالیہ پن شو کر کے ایک اصولی مؤقف اپنایا تھا، حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025ء میں ختم ہونا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حسن نواز نے ملین پاؤنڈ
پڑھیں:
مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مہم چلانا بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے، وہ لوگوں کو بتائیں کہ ان کے والد کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے میں ملوث ملزمان کے خلاف شواہد موجود تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھیں، یہ معلوم تھا کہ ان واقعات میں کون ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اپنے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکے۔ یہ کہتے ہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کر رہے تھے تو ہمیں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا ہو گئی۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا جواب مذہبی نہیں نہ ہی ریاست مدینہ ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ آپ قوم کو بتائیں کہ آپ نے بزنس ٹائیکون کے اربوں روپے کس طرح استعمال کیے۔ بانی چیئرمین کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ ضرور مہم چلائیں۔ وہ جہاں جا رہے ہیں وہاں لوگوں کو بتائیں کہ ہمارے والد کو 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس کی فیکٹ شیٹ ساتھ لے کر جائیں اور جس سے بھی ملتے ہیں تو یہ بتائیں کہ یہ کرپشن کا کیس ہے سیاسی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس سیاسی کیس ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ کرپشن کا کیس ہے۔