صبور اور علی انصاری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ صبور علی اور ان کے شوہر اداکار علی انصاری نے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔
دونوں نے 19 مارچ کو نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی تصدیق کی۔
دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں 18 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹی کا نام بھی بتا دیا۔
صبور علی اور علی انصاری نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام سرینا علی رکھا ہے۔
دونوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں بچے سے محبت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں کی جانب سے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
اگرچہ دونوں نے بتایا کہ ان کے ہاں 18 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بچی کی پیدائش کہاں ہوئی اور اب زچہ و بچہ کی صحت کیسی ہے۔
صبور علی اور علی انصاری نے واضح طور پر اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان بھی نہیں کیا تھا، تاہم فروری 2025 میں صبور علی کی گود بھرائی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
گود بھرائی کی ویڈیو وائرل ہونے پر بھی دونوں نے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا تھا۔
صبور علی کو بھی مختلف تقریبات میں دیکھا جاتا رہا جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں، جن میں واضح طور پر ان کے ’بے بی بمپ‘ کو نہیں دیکھا گیا۔
دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد جنوری 2022 میں شادی کی تھی اور اب تین سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔
View this post on InstagramA post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)
مزیدپڑھیں:خواہش ہے پاکستان عالمی ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے، آسٹریلوی ہائی کمشنر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بچے کی پیدائش علی انصاری صبور علی اپنے ہاں بتایا کہ کے ہاں
پڑھیں:
پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی
88 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں سربراہ پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سے متعلق ویٹیکن کا بیان سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق ویٹیکن نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ پیر کی صبح 88 سال کی عمر میں فالج اور اس کے نتیجے میں دل بند ہونے جانے کے بعد انتقال کر گئے۔
پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ایسٹر اتوار کے روز، 20 اپریل 2025 کو، سینٹ پیٹرز اسکوائر میں "اربے ایٹ اوربی" (Urbi et Orbi) دعا بھی ادا کی۔
ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی جس کی انھوں نے خود وصیت میں ہدایت کی تھی۔
ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی پوری زندگی خُداوند اور چرچ کی خدمت کے لیے وقف رہی۔
پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے اور 2013 میں پوپ منتخب ہوئے۔
وہ نہ صرف پہلے لاطینی امریکی بلکہ پہلے یسوعی پاپا بھی تھے۔
پوپ فرانسس نے اپنے دورِ میں چرچوں اور پوپائیت میں اصلاحات کے لیے قابل زکر کام کیا۔
علاوہ ازیں انھوں نے سماجی انصاف، اور ماحولیات کی حفاظت کے لیے بھی ٹھوس اقدامات بھی اُٹھائے۔
ید رہے کہ وہ پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ویٹی کن کے باہر دفن کیا جائے گا، ان کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔
ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ بیان جاری کیا گیا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ان کی موت کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔
ویٹی کن کے کیمرلینگو کارڈینل کیون فیرل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 7:35 بجے، روم کے بشپ، فرانسس، اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ان کے دیٹھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا تھے جس کا پہلے انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔
ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے، ان کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام سے کی گئی۔
ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس کو ہائی بلڈ پریشر، پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس بھی تھی۔