عمران خان کی پیرول پررہائی :راناثناء اللہ نے پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ اگربانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست آئی تو حکومت اس پر غورکرے گی۔
 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،اگرپی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کاحصہ بنے تو بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجاسکتاہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگرپی ٹی آئی درخواست دے تو بانی پی ٹی آئی کوپیرول پربلایا جاسکتاہے ،میں وزیراعظم کو مشور ہ دوں گا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجائے ، قومی اتفاق رائے کےلئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
 انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی ہے ،جعفرایکسپریس واقعہ کے متاثرین سے ہمدردی ہوتی تو پی ٹی آئی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتی۔
 انہوں نے کہاکہ کل مولانافضل رحمان سے ہماری مثبت گفتگو ہوئی ،انہوں نے افغان صورتحال سے متعلق کرداراداکرنے کا کہاہے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کو پیرول پر نے کہاکہ
پڑھیں:
ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں، رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو تلقین
وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کی سیاست چھوڑ کر قومی مفاد کے لیے کام کریں۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر پالیسیاں تشکیل دینی چاہییں۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو سبق سیکھا دیا ہے، مزید دہشتگردی برداشت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اور گورننس کے معاملات کو بہتر بنائے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی تحریک انصاف رانا ثنا اللہ