آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ، اعصام اور عقیل ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔
ڈبلز ایونٹ کا فائنل آج ہوگا، پاکستانی پیئر فن لینڈ کی جوڑی سے مقابلہ کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔