عیدالفطر پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، جب کہ دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے 26 مارچ کو چلے گی۔
اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی۔
علاوہ ازیں پانچویں اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد، شیخوپورہ چلے گی۔
پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی اہم وضاحت
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسپیشل ٹرین مارچ کو
پڑھیں:
کراچی، سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا اہلکار شدید زخمی
کراچی:سائٹ ایریا سمینمز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اسپیشل برانچ کا پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال لے جایا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ حیدر عابدی ولد نواب کے نام سے کی گئی ، مضروب پولیس کانسٹیبل اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔
زخمی اہلکار حیدر عابدی کچھ عرصہ قبل بنارس پل پر بھی ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا ۔