ویب ڈیسک : پاکستان کوسٹ گارڈزنے رواں سال کے ڈیڑھ ماہ کے دوران غیرقانونی طور پر بارڈر عبور کرنے والے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکےمطابق اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہو ئےگزشتہ یکم فروری سے18 مارچ کے دوران بلوچستا ن کےبارڈرسے 132غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا۔یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اورراہ داری کےغیر قانونی طریقہ سےایران سےپاکستان اور پاکستان سےایران سفرکر رہے تھے،ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا۔

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈزاس امرکا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی،تاکہ وطن عزیزکوانسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جاسکےاوراس مقصد کےحصول کے لیے تمام وسائل کو بھرپورطریقے سے بروئے کارلایاجائےگا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بیوی کو ٹوکے کے وارسے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)گرین ٹائون میں بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والے درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن صدرمعظم علی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹائون نے کارروائی کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم نے گھریلوناچاکی کی بناء پراپنی بیوی کوٹوکے کے وارسے قتل کیا،ملزم قتل کی گھنائونی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال دوران حج سعودی عرب میں 18 پاکستانی حاجی انتقال کرگئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: بار بار التوا کی درخواست پر نجی بینک پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کرنیوالے خاتون سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر غیرقانونی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد
  • احمد آباد طیارہ حادثہ؛ پرواز میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہوگئے
  • بیوی کو ٹوکے کے وارسے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو گرفتار کر لیا گیا
  • کیا اب بینک سے رقم نکالنے والے شہریوں کو پولیس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی؟
  • لڑکی سے ملنے کیلیے آنے والے آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں نے فائرنگ کردی، دو زخمی
  • اسرائیل کی درندگی جاری: اہلخانہ کے لیے کھانا لانے والے مزید 57 افراد کی لاشیں خالی ہاتھ گھر واپس