عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرے تو اعتراض نہیں: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے نظر بند نہیں کیا ہوا، وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ خیبر پی کے میں آپریشن کبھی نہیں رکے۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر بانی ریاست کیخلاف رویہ اپنائیں گے تو مقبولیت ختم ہو جائے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی میں ڈی جی ایم او نے تفصیلی بریفنگ دی۔ علی امین گنڈا پور نے مکمل تائید اور یکجہتی کا اظہار کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ ملاقات میں اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے اے ٹی سی منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی ذاتی حاضری آئینی اور قانونی حق ہے، ملزم کو قانونی حقوق نہ دینا آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کیس میں صرف بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش کرنا امتیازی سلوک ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے شفاف اور منصفانہ ٹرائل یقینی ہو گا۔
عدالت نے ویڈیو لنک پر پیشی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اور فریقین سے 19 ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔