قصور: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ، شوہر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
قصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون کا شوہر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
فائرنگ خاتون کے بھائی نے کی جس کی تلاش جاری ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانیوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنیوالے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور زون نے کارروائی کے دوران افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی دستاویزات فراہم کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اسٹیشنری شاپ کی آڑ میں جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران موقع سے جعلی پیدائشی اور وفات کے سرٹیفکیٹس برآمد کیے گئے۔
کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور کے نام سے جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان سے جعلی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹس اور اسٹامپ پیپرز بھی برآمد کیے ہیں۔