طورخم سرحد پر امیگریشن کے سسٹم میں خرابی، افغانستان پیدل آمدورفت معطل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہوسکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہوگیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہوسکی تھی۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی مرمت کیلئے انجینئرز طلب کر لیے گئے ہیں تاہم خرابی کی وجہ سے افغانستان پیدل آمدورفت آج بھی معطل رہے گی۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سسٹم کی مرمت جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیگریشن ذرائع پیدل آمدورفت گزشتہ روز
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ
کراچی:زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعلی مالیت 19 ارب 91 کروڑ سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 45 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 19 ارب 91 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 46 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔