Islam Times:
2025-07-25@03:34:30 GMT

پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی، وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے جلد خوشخبری ملے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمِ سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کے لیے 10 ارب ڈالرز کی امداد کا وعدہ ہوا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم قابلِ عمل منصوبے تیار نہیں کر سکے اور امداد استعمال نہیں کر سکے، کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے ہمیں قابلِ عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا محمد اورنگزیب نے کہا کہ نے کہا کہ آئی ایم ایف آئی ایم ایف کے ساتھ آئی ایم ایف سے وفاقی وزیر بات چیت

پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  

 لاہور (آئی این پی )سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کی گئی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی طویل عرصے کی روپوشی کے بعد اپنے والد میاںکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ پروفیسر مولانا محمد یوسف نے پڑھائی، جس  ملک کی معروف سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی، میجر غلام سرور، برگیڈیئر مشتاق، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، فواد چودھری، خواجہ احمد حسان اور جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔مرحوم میاں اظہر ملک کے سینئر سیاستدان اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ ان کی تدفین بابا رحمت قبرستان بھٹہ چوک میں کی گئی ۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔میاں محمد اظہر ایک سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی رہنماں اور مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میاں اظہر کے والد اور ان کے والد میاں محمد شریف کے درمیان دیرینہ تعلق تھا، اللہ تعالی میاں محمد اظہر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قبل ازیں 9 مئی کیسز کے باعث مفرور حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر کے جنازے میں شرکت کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں، رکن صوبائی اسمبلی حافظ فرحت عباس،فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی بھی میاں اظہر کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
  • شک کی بنیاد پر کسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • سابق گورنر پنجاب میاں  اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی سٹیڈیم میں ادا  
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت کا واٹس ایپ سے مطالبہ