یوم شہادت امام علیؑ کے جلوسوں کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، علامہ باقر زیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ دنیا بھر میں یوم القدس ہر سال منایا جاتا ہے، یوم القدس کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت اور اس بات کی تائید ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جو ممالک اسرائیل کے حق میں ہے وہاں پر بھی یوم القدس منایا جاتا ہے، یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یوم علیؑ منانے کا مقصد مظلوم کی یاد منانا ہے، دنیا بھر میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام شروع ہوگئے ہیں اور اس حوالے عزاداری سلسلہ جاری ہے اور 21 رمضان المبارک دنیا بھر کی طرح ملک میں بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزاء و جلوس نکالے جائیں گے، اس حوالے سے حکومت و سیکورٹی اداروں سے سخت سکیورٹی کی اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس صوبائی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم علیؑ کو ایک دن کے شہر میں بہت سارے مسائل ہے کم از کم شہری حکومت کو چاہیئے کہ شہر کے مختلف اضلاع میں جلوس کے روٹس پر سیوریج کے نظام کو بہتر بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں ظلم و بربریت جاری ہے، جنگ بندی کے بعد 400 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں، غزہ دوبارہ حالت جنگ میں ہے اور جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کی طرف سے توڑا گیا اور جنگ شروع کی۔
 
 انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یوم القدس ہر سال منایا جاتا ہے، یوم القدس کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت اور اس بات کی تائید ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جو ممالک اسرائیل کے حق میں ہے وہاں پر بھی یوم القدس منایا جاتا ہے، یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کانفرنس سے کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علماء سمیت شہریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لہذا دوبارہ تاکید کی جارہی ہے کہ سیکیورٹی یقینی بنائیں، پاراچنار میں مسئلہ جوں کا توں ہے وہاں کے مسائل ختم ہونا چاہیئے، اگر کوئی حکومتی رٹ کو چیلنج کررہا ہے تو حکومت کو کارروائی کرنی چاہیئے، امید ہے ان تمام مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا سندھ میں یوم علی علیہ السلام سے قبل سیکیورٹی کے خدشات موجود ہیں، پولیس اور سیکیورٹی ادارے علماء کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کریں، حکومت کی جانب سے علماء و شخصیات کی سیکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوم القدس انہوں نے دنیا بھر نے کہا
پڑھیں:
وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے سینیئر تجزیہ کار مشرف زیدی کی حکومت میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کا یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ان شا اللہ وہ خود اور دیگر سینیئر وزرا مشرف زیدی کی بصیرت اور تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں: معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
واضح رہے کہ مشرف زیدی کو حال ہی میں حکومت میں اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیرِاعظم کے 4 جون کے سابق احکامات اور کابینہ ڈویژن کے 10 جون کے سرکلر کو منسوخ کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔
Welcome to @mosharrafzaidi – Excellent choice by the PM. InshaAllah myself and the rest of the senior ministers will greatly benefit from his insights and experience. pic.twitter.com/tDYFwvTOzi
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 3, 2025
مشرف زیدی اس وقت وزیرِاعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ وہ لمز سے اکنامکس میں بی ایس سی آنرز اور نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: معاشی ترقی فرسودہ نظام میں اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
مشرف زیدی 2011 سے 2013 تک وزارتِ خارجہ میں بطور پالیسی مشیر فرائض انجام دے چکے ہیں، جبکہ 2013 سے 2018 تک وہ الف اعلان کے کیمپین ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو رہے۔
2018 میں انہوں نے اسلام آباد میں تھنک ٹینک تبادلہ قائم کیا، جہاں جون 2025 تک بطور سی ای او اور بعد ازاں اگست تک بطور سینیئر فیلو خدمات انجام دیتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تقرری کا خیرمقدم خواجہ آصف مشرف زیدی