بشری بی بی کی 26نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5مئی تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سابق خاتون اول بشری بی بی کی 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہرعباس سپرانے درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی،بشری بی بی کے وکلا انصرکیانی، شمس کیانی انسداددہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ بشری بی بی کو تاحال پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا،جج طاہرعباس سپرا نے کہا آج ہی تفتیشی افسر کو ڈائریکشن دوں گاکہ بشری بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کریں۔بشری بی بی کے خلاف دہشت گردی دفعہ کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، علاوہ ازیں بشری بی بی کی حاضری سے استثنی اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ،عدالت نے بشری بی بی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بشری بی بی کی

پڑھیں:

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست مسترد کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں پراسیکیوشن نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

 دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کے مرکزی ملزم ہیں، ان کو 9 مئی کے 4 مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ 4 عدالتوں کے فیصلوں میں ملزم کا 9 مئی کا جرم ثابت ہوچکا ہے، مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانےکی دفعات شامل ہیں۔

سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلیےکتنے افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی؟ جانیے

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • 26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
  • وقف ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، سید سعادت اللہ حسینی
  • ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • 26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج
  • رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
  • پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج