حسن نواز کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی لیکن والدہ نے میچ کیوں نہ دیکھا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حسن نواز کی والدہ نے کہا ہے کہ آج اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ہماری نظر ہی نہ لگ جائے۔
بیٹے کی شاندار کارکردگی پر حسن نواز کے والدین خوشی سے نہال ہیں، ان کے والد کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے باوجود بیٹے نے ہمت نہیں ہاری اور آگے بڑھنے کے لیے سفر جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی طرف سے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین سینچری کرنے والے حسن نواز کون ہیں؟
انہوں نے کہاکہ میں بیٹے کی عمدہ کارکردگی پر خوش ہوں اور اپنے رب کا شکر گزار ہوں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، آج کے میچ میں حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
حسن نواز کے کیریئر کا یہ تیسرا ٹی20 انٹرنیشنل تھا، وہ اس سے قبل 2 میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں متعدد نئے ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے حسن نوازکی تیز ترین سینچری پہلا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سینچری صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔
یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے کونسے نئے ریکارڈ اپنے نام کیے؟
ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی یہ تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل 2021 میں بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حسن نواز شاندار کارکردگی میچ نیوزی لینڈ والدہ والدین وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حسن نواز شاندار کارکردگی میچ نیوزی لینڈ والدہ والدین وی نیوز نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی حسن نواز میچ میں
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقی کپتان کی شاندار کارکردگی، متعدد ریکارڈز ٹوٹ گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان لورا وولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف ویمنز ورلڈکپ سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کئی انفرادی ریکارڈز اپنے نام کر لیے اور اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔
ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں لورا وولوارٹ نے کیریئر کی بہترین 169 رنز کی تاریخی اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ ریکارڈ بُک بھی اپنے نام سے بھر دی۔
ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 319 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، جو ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کا سب سے زیادہ ٹیم اسکور ہے۔
یہ اننگز ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی جنوبی افریقی بیٹر کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی قرار پایا۔
لورا وولوارٹ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سنچری بنانے والی پہلی جنوبی افریقی کپتان بن گئیں جبکہ یہ کارکردگی ویمنز ورلڈکپ میں کسی بھی کپتان کی جانب سے دوسرا بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔
اسی میچ میں انہوں نے ویمنز ون ڈے کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی جنوبی افریقی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
مزید یہ کہ اپنی اس اننگز کے دوران لورا وولوارٹ نے ویمنز ورلڈکپ میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا، یوں وہ ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں اپنی شاندار بیٹنگ سے نیا باب رقم کر گئیں۔