گلگت بلتستان کے انتخابات میں تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی، پروفیسر اجمل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما پروفیسر اجمل حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو گرانے والے سہولت کار اپنی ہی لانچ کردہ گلبر حکومت پر برسے جا رہے ہیں۔ مخالفین، عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما پروفیسر اجمل حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو گرانے والے سہولت کار اپنی ہی لانچ کردہ گلبر حکومت پر برسے جا رہے ہیں۔ مخالفین، عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف ایک بار پھر گلگت بلتستان میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے بننے والی حکومت کے حامیوں کو گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پہلے ہی مسترد کر دیا ہے۔ حفیظ الرحمٰن اور امجد ایڈووکیٹ جتنا مرضی عمران خان اور خالد خورشید کے خلاف جھوٹ بولیں، عوام سچ جان چکے ہیں اور وہ مزید دھوکہ کھانے کے لیے تیار نہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں پی ڈی ایم نے ملکی سیاست کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ 8 فروری کے انتخابات میں ہونے والی تاریخی دھاندلی کے شواہد عوام کے سامنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کو راتوں رات چرایا گیا اور آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی کی گئی، جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اداروں میں مداخلت اور کرپٹ مافیا کی سرپرستی نے ان کے چہروں سے نقاب ہٹا دیا ہے۔ ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ خود کو ایک جمہوری جماعت قرار دیں؟ حقیقت یہ ہے کہ آج بڑے بڑے دعوے کرنے والے اپنے دورِ حکومت میں اقربا پروری اور کرپشن کے سوا گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دے سکے۔ ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی، جس کے نتیجے میں عوام آج بھی بنیادی ضروریات جیسے بجلی اور پانی سے محروم ہیں۔ مگر جب ان کی تقریریں سنو تو ایسا لگتا ہے جیسے انہوں نے گلگت بلتستان کو جنت بنا دیا ہو۔ یہ تمام عناصر عمران خان کی بے پناہ مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، مگر انشاء اللہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے پہلے خان صاحب بھی بازیاب ہوں گے اور تحریک انصاف ایک بار پھر عوامی طاقت سے حکومت بنائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے انتخابات تحریک انصاف رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔
اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے۔