میانوالی(نیوز ڈیسک)پنجاب کے مختلف شہروں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔

سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین نام سے ہوئی۔

دوسری جانب لاہور برکی سے گرفتارخود کش بمبار شمس اللہ نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ کو افغانستان میں ٹریننگ دی گئی اور ٹریننگ کے بعد کالعدم جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے چمن کے راستے پاکستان بھجوایا، قاسم خراسانی پولیس لائنزپشاوراور لاہورمیں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹرمائنڈہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دوران ٹریننگ گرفتار خودکش بمبار کو نشے کا استعمال بھی کروایا جاتا تھا، سہولت کارعلی نے خودکش بمبار کو 3 دن لاہور میں قیام کروایا اور خودکش جیکٹ فراہم کی جبکہ سہولت کارعلی کی گرفتاری کےلیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ چندروز قبل برکی کے علاقے سے سی ٹی ڈی نے خودکش بمبار شمس اللہ کو گرفتارکیا تھا۔

سرگودھا: پنجاب پولیس کے 02 بہادر جوان فرض کی راہ میں شہید

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انٹیلی جنس بیسڈ سی ٹی ڈی

پڑھیں:

خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا

خیبر:

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔

خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔

ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی کے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
  • لاہور پولیس نے اسنوکر کلب پر کارروائی، ایم پی اے کے بیٹے سمیت کئی ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 18 دہشتگرد گرفتار
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد