پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) صوبہ پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز کرتے ہوئے عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ تفسیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلباء کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی ہے، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔
بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلباء کو عیدی پیش کی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تحریری پیغام خصوصی طلبہ کو پڑھ کر سنایا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’خصوصی بچوں کو عید گفٹ دے کر ان کی خوشیوں میں شریک ہونا بڑی سعادت ہے، پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے لیے نئے اور منفرد منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ انہیں بہتر تعلیمی اور فلاحی سہولیات فراہم کی جا سکیں‘، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معاون خصوصی نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو تحائف اور عید کارڈز دیئے گئے جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں ایک پودا بھی لگایا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیشل ایجوکیشن معاون خصوصی خصوصی بچوں مریم نواز بچوں کو عید گفٹ کو عید
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔