عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے عوام کے لیے اس عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا۔
پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور روانہ ہوگی جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی اور تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔
عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔
وزارتِ ریلوے کے مطابق چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی، یہ براستہ فیصل آباد، سرگودھا، لالاموسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، فیصل آباد لاہور روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی مارچ کو
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔