Express News:
2025-11-04@04:51:11 GMT

سعودی عرب؛ ہزاروں ویب سائٹس بلاک کردی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

سعودی عرب میں 7 ہزار 900 ویب سائٹس کو بلاک جب کہ متعدد سائٹس سے 22 ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کو ہٹا دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان ویب سائٹس کے خلاف کارروائیاں سعودی عرب میں کاپی رائٹس کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن آپریشن میں کی گئیں۔

یہ کریک ڈاؤن آپریشن سعودی عرب کے سرکاری ادارے "سعودی اتھارٹی فار انٹیلیکچوئل پراپرٹی" کے تحت کیا جا رہا ہے۔

سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس کے لیے مرتب کردہ ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دانشورانہ املاک کے تحفظ کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں اور خلاف ورزیوں کو رپورٹ کریں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویب سائٹس

پڑھیں:

امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں

لاہور:

امریکی ادارے بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا اگست امریکہ میں 4.55 لاکھ خواتین ملازمت چھوڑ گئیں۔

یہ کوویڈ وبا کے بعد امریکی تاریخ میں جاب مارکیٹ سے خواتین کا سب سے بڑا انخلا ہے جس پر ماہرین معاشیات حیران ہیں۔

بچے کی پیدائش، غیر یقینی حالات، کام کی زیادتی، شدید تھکن اور ازحد مصروفیات ملازمت چھوڑنے کی اہم وجوہات ہیں۔

یاد رہے امریکہ میں ایک نوزائیدہ بچہ پالنے پر فی سال9 ہزار تا 24 ہزار ڈالر(25 تا 67 لاکھ روپے) خرچ ہوتے ہیں اسی لیے بچہ ہونے پر خاتون نوکری ترک کر دیتی ہے۔

ماہرین عمرانیات کو پریشانی کہ پچھلے سو سال میں امریکی خواتین کو جو آزادیاں ملی ہیں دور جدید کے معاشی ومعاشرتی مسائل انھیں ختم کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ، شہریوں کیلئے معافی مانگنے پر پہلاای چالان منسوخ
  • کراچی : معافی مانگنے پر پہلے ای چالان پر چھوٹ، 14دن میں ادائیگی پر جرمانہ آدھا کرنے کا فیصلہ
  • نئے ٹریفک قوانین کی 50 خلاف ورزیوں کا جرمانہ 5 ہزار تک ہوگا، آئی جی سندھ
  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • پنجاب پولیس کا اسموگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں میں 28 مقدمات، 396 افراد پر جرمانے
  • سموگ‘ فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن‘ 27 مقدمات‘ متعدد گرفتار
  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی