یوم پاکستان پریڈ؛ لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔
تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے۔ آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔
صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یوم پاکستان کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ صدر مملکت کو سلامی بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوم پاکستان
پڑھیں:
قومی ایئرلائن اور ایئر کرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازعہ تاحال برقرار، درجنوں پروازیں متاثر
کراچی:قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے باعث درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار اور متعدد منسوخ ہو گئیں۔
انجینئرز کا کہنا ہے کہ وہ طیاروں کی مکمل فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے پروازوں کی کلیئرنس صرف اس صورت میں دیتے ہیں جب طیارہ مکمل طور پر محفوظ ہو۔
سیپ (سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز پاکستان) نے بتایا کہ پشاور ائیرپورٹ پر تعینات چھ ائیرکرافٹ انجینئرز کا کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے، تاہم وہ ڈیوٹی پر موجود ہیں اور فٹ طیاروں کو پرواز کے لیے کلیئرنس دے رہے ہیں۔
سیپ کا موقف ہے کہ وہ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ میں آ کر طیاروں کی کلیئرنس نہیں دیں گے اور مسافروں کی حفاظت اور فلائٹ سیفٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ان کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ آٹھ سال سے رکی ہوئی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے طیاروں کے فاضل پرزہ جات بروقت فراہم کیے جائیں اور ایک بہتر کام کا ماحول فراہم کیا جائے۔
نجی کمپنی کے انجینئرز نے اس دوران صرف دو پروازوں کو کلیئرنس دی جن میں پشاور سے جدہ اور اسلام آباد سے دمام کی پروازیں شامل تھیں۔