معاشی استحکام حاصل کرلیا، نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
معاشی استحکام حاصل کرلیا، نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا، پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم اور شاعرمشرق کی ولولہ انگیزقیادت میں الگ وطن کے واضح نصب العین کاتعین ہوا۔انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان اس لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے جو آج بھی ہمیں اپنا مقصد یاد دلارہی ہے، ہمارے سروں پر لہراتا سبز ہلالی پرچم ہمارے اسلاف کے غیر متزلزل یقین اورعزم وہمت کی بے مثال گواہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک خودمختار مملکت اور اہم ایک آزاد قوم ہیں، جس پر رب ذوالجلال کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، پیشہ ورانہ لیاقت کی حامل اور شوق شہادت کے جذبے سے سرشار بہادر افواج، صنعت، علم و ہنر اور کھیلوں سے لے کر ہر شوبہ ہائے زندگی میں پاکستان کے قابل شہری اپنی محنت سے نئے جہان آباد کررہے ہیں اور پاکستان کی شان بڑھا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں،حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا اور ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج، پولیس، ایف سی اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بے مثال ہمت، جرات اور بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں، جنہیں میں دل کی اتاہ گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاشی استحکام حاصل کرلیا کا عمل جاری ہے نظام کی
پڑھیں:
برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے، پاکستانی طلباء کے پاس یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ CAS حوالہ نمبر ہونا چاہیے اور تمام ضروری دستاویزی ثبوت تیار ہوں۔ طلباء طالب علم ویزا کے لیے آن لائن gov.uk/student-visa پر درخواست دے سکتے ہیں۔ وقت پر درخواست دینے سے ویزا کے عمل میں تاخیر سے بچا جا سکتا ہے اور طلباء کو وقت پر اپنی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔