وفاقی وزیر نے چینی کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر نے چینی کی قیمت میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے چینی 180 روپے فی کلو میں فروخت ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
چینی کی قیمتوں سے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کا مقصد عوام میں بے یقینی پیدا کرنا ہے اور یہ تمام بیانات پروپیگنڈا کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، حکومت نے چینی کی قیمتوں پر ایکشن لیا جس سے چینی پانچ روپے فی کلو سستی ہوئی۔ حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا جائزہ لے رہی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔
رانا تنویر نے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو ہے اور وزیراعظم نے چینی کی قیمت کے تعین کے لیے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے، کسی کو قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قلت کے حوالے سے چلائی جانے والی میڈیا مہم نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ اس کا مقصد مارکیٹ میں پینک پیدا کرنا بھی ہے۔ چینی کی ایکسپورٹ کے بارے میں پیش کی جانے والی خبریں حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں اور ان میں کسی قسم کی درستگی موجود نہیں۔
رانا تنویر نے کہا کہ پچھلے سال چینی کا اسٹاک 76 لاکھ ٹن تھا جبکہ ملکی ضروریات 63 لاکھ ٹن تک محدود رہیں جو کہ مارکیٹ کی صحت کا ثبوت ہے۔ بچا ہوا فاضل اسٹاک تقریباً 15 لاکھ ٹن میں تقسیم ہوتا ہے، جس میں سے آدھے سے زیادہ حصے کو برآمد کر دیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس سال گنے کے رقبے میں 2 فیصد اضافہ ہوا، لیکن موسمی تبدیلیوں اور دیگر عوامل کی وجہ سے پیداوار میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ ملک بھر میں بفر اسٹاک کی موجودگی سے یہ واضح ہے کہ چینی کی سپلائی میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ مفاد پرست عناصر چینی بحران کے حوالے سے غلط بیانی کر کے مارکیٹ میں غیر ضروری ہلچل مچا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی واضح ہدایات پر مکمل عمل درآمد جاری ہے جس سے چینی کے اسٹاک میں کسی بھی قسم کی قلت کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے چینی کی قیمت وفاقی وزیر نے بے بنیاد
پڑھیں:
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
کراچی:سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔