اختلافات کی انتہا، راج ببر کے بیٹے نے اپنے نام سے باپ کا نام بھی ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر کے بیٹے پراتیک نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پراتیک نے اپنی آنجہانی والدہ اور بالی ووڈ اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نام باضابطہ طور پر پراتیک سمیتا پاٹل رکھ کر مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
پراتیک ببر نے اپنے نام سے کنیت ’ببر‘ ہٹا کر اپنی والدہ کا نام باقاعدہ سرکاری طور پر جوڑ کر اسے پراتیک سمیتا پاٹل رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے نتائج کی اور کسی کے ردعمل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
پراتیک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کا نام بھی بدل کر پراتیک سمیتا پاٹل کر دیا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ پراتیک ببر نے حال ہی میں ذاتی اختلافات کی وجہ سے اپنی شادی میں والد کو شامل نہیں کیا تھا۔ اپنے والد، راج ببر کی عدم شرکت کے بارے میں قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دیتے ہوئے، پراتیک اور ان کی اہلیہ پریا بنرجی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پراتیک نے اپنی زندگی کے اہم دن پر نہ صرف اپنے والد بلکہ اپنے بھائی یا بہن کو بھی مدعو نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے وہ خبروں کا حصہ بنے ہوئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا نام
پڑھیں:
لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
سابق خاتون ایم پی اے پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ پولیس ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری 48 گھنٹے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مبینہ واقعہ کے تمام شواہد بشمول ویڈیوز سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔
ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مبینہ تشدد کی انکوائری شروع کردی گئی جب کہ دیگر تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے گرفتار ہوا، ارسلان دو روز قبل 90 اسنوکر کلب میں 12 دیگر ملزمان کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار ہوا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ مذکورہ اسنوکر کلب اور گرفتار دیگر ملزمان سابقہ جوئے میں ریکارڈ یافتہ ہیں، خاتون کا ایک بیٹا گزشہ ماہ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہوا جس کا مقدمہ درج ہے، اسنوکر کلب سے دوسرے بیٹے کی گرفتاری کو پہلے بیٹے کے مقدمہ قتل پر دباؤ سے جوڑنا بے بنیاد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ خاتون ایم پی اے نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،
سابق ایم پی اے اور اس کے شوہر نے بیٹے کو چھڑوانے کے لیے پولیس والوں سے شدید بدسلوکی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق قانون سب کے لیے برابر ہے، بغیر تصدیق الزام تراشی پر مبنی یک طرفہ خبر چلانا افسوسناک ہے۔
سابق رکن اسمبلی سمیرا کومل کے بیٹے پر مزنگ پولیس کا مُبینہ تشدد، جوا کھیلنے کا مقدمہ درج کر لیا#ExpressNews #BreakingNews #SumeraKomal #Son #Police #Lahore #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/cGiHt3yObq
— Express News (@ExpressNewsPK) October 31, 2025