ایوانِ صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے نمایاں خدمات دینے والوں کو ایوان صدر میں فوجی اعزازات سے نوازا۔
فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں ایئر مارشل شکیل غضنفر، ایئر مارشل شکیل صفدر، ایئر مارشل محمد سرفراز اور ایئر مارشل کاظم حماد کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
میجر جنرل سید الرحمان سرور، میجر جنرل طاہر مسعود، میجر جنرل ندیم فضل کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔
میجر جنرل فواد احمد صدیقی، میجر جنرل غلام شبیر ناریجو، میجر جنرل ذیشان احمد کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
میجر جنرل سہیل الیاس، میجر جنرل سید مکرم حسین، میجر جنرل افتخار احمد ستی کو ہلال امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔
ریئر ایڈمرل محمد حسین سیال کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فوجی اعزازات ایئر مارشل کی تقریب
پڑھیں:
مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے مزید 4 نئےعالمی ریکارڈز بنا ڈالے
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے لیجنڈ مارشل آرٹس اسٹار راشد نسیم نے رومانیہ میں بھی مزید 4 نئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق رومانیہ کے معروف انٹرنیشنل ٹی وی شو دی ٹکٹ میں راشد نسیم نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا۔
راشد نسیم نے ایک ہی پروگرام میں 4 ناقابلِ یقین ورلڈ ریکارڈز بناکر دنیا بھر میں قومی پرچم بلند کر دیا۔
تمام ججز راشد نسیم کی رفتار، طاقت اور مہارت سے دنگ رہ گئے جبکہ شرکاء کے چہروں پر حیرت، جوش اور خوف کے تاثرات نمایاں نظر آئے۔
راشد نسیم نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کہنی کے ساتھ کنکریٹ بلاک توڑنے سے کیا، پھر آنکھوں پر پٹی باندھ کر طاقتور ضربوں سے کین کرش کیے، تیسری شاندار کوشش میں راشد نسیم نے سر کی مدد سے لوہے کی کیل ٹھونکی اور پھر ناریل توڑنے اور کولڈ ڈرنک کین کرش کرنے کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کے اختتام پر راشد نسیم نے پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے ججز اور شرکاء کو سندھی اجرک پیش کی جسے بے حد پسند کیا گیا۔
راشد نسیم اس سے قبل اٹلی، جرمنی، اسپین، کوریا، چین، سنگاپور اور رومانیہ سمیت کئی ممالک میں اپنی ناقابلِ یقین صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔