مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا، آئی جی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس میں شواہد کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔
انہوں نے یہ بات سندھ ہائیکورٹ میں قائمقام چیف جسٹس جنید غفار سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں پچھلے سال کے ماہ رمضان کی نسبت اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ 50 فیصد اسٹریٹ کرائم کم ہوا ہے، سی پی ایل سی اسٹریٹ کرائم ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہیں ہیں، ابھی بھی اسٹریٹ کرائم کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کوشش کررہی ہے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے۔ تفتیش کو بہتر بنانے کے لئے مزید اچھے تفتیشی افسران بھرتی کئے جائنگے۔ منشیات سپلائی کا مسئلہ سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔
مصطفیٰ عامر کیس میں شواہد کے حوالے سے مجھے کوئی خط نہیں ملا۔ میری ایڈیشنل آئی جی سے فون پربات ضرور ہوئی ہے، مختلف قسم کے شواہد ہوتے ہیں وہ کوشش کرنے سے بھی رہ جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
حیدرآباد:سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔