چین امریکہ تعلقات کی ترقی ایک نئے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے، چینی وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شریک امریکی سینیٹر سٹیو ڈیانس اور متعدد امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کی۔پیر کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات کی ترقی ایک نئے اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ اقتصادی اور تجارتی تعاون چین امریکہ تعلقات کی ایک اہم بنیاد ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں جو دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہیں اور ان کی قدر کی جانی چاہیے۔ چین امریکہ تعلقات کو جتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، اتنا ہی اہم ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان مجموعی اقتصادی و تجارتی تعاون کا تحفظ کیا جائے ،اسے ترقی کی جائے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام کو برقرار رکھا جائے۔ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی محصولات عائد کرنے سے حاصل نہیں کی جا سکتی بلکہ صرف کھلے پن اور تعاون سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہمیں باہمی تعاون کو توسیع دینی چاہئے ۔ چین ہمیشہ امریکہ سمیت دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین میں ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے، اور کاروباری اداروں کے معقول مطالبات کو پورا کرے گا، گھریلو اور غیر ملکی مالی اعانت والے کاروباری اداروں کے ساتھ مساوی سلوک کرے گا، اور ایک اچھا کاروباری ماحول پیدا کرنا جاری رکھے گا.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین امریکہ تعلقات تعلقات کی کی ترقی
پڑھیں:
پاکستان کا خطے میں استحکام کے لیے کردار قابلِ تعریف، ڈار روبیو ملاقات کے بعد امریکی اعلامیہ جاری
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالثی کے کردار پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر اعزاز سید کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، انسداد دہشت گردی، اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے امریکا کا پاکستان سے معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور
اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے امن، استحکام اور سفارتی توازن کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اقدامات اہمیت کے حامل ہیں۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ داعش خراسان جیسے مشترکہ خطرات کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشتگردی مذاکرات منعقد ہوں گے۔
دونوں رہنماؤں نے تجارتی روابط بڑھانے اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بھی بات ہوئی۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں بلکہ برابری کی بنیاد پر تجارت چاہتا ہے، اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ آئندہ چند ہفتوں میں طے پا جائے گا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بھی تمام امور، بشمول مقبوضہ جموں و کشمیر، پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں دیرپا امن اور ترقی کے لیے مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں