ویب ڈیسک : کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ہر قسم کے جلسے، جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کی جانب سے درخواست کی گئی تھی۔
سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
کراچی:پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق چوتھی ائیرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کا انعقاد کراچی میں ہوا،جس کے دوران مختلف نوعیت کے فیصلے کیے گئے جس میں کہا گیا کہ ڈیرہ غازی خان ائیرپورٹ کو ائیربس 320 طیاروں کےلیے اگلےسال کےآخرتک اپ گریڈ کردیا جائےگا۔
پشاور ائیرپورٹ پر ائیرسائیڈ اور پارکنگ سہولیات بہتر بنائی جائیں گی، نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بزنس پلان گوادر کو ائیرلائنز کے لئے پرکشش بناتا ہے، ائیرلائن عملے کے رویے اور سامان گم ہونے کی شکایات سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھجوائی جائیں گی۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ای کچہری کے دوران لاہور ائیرپورٹ پر فرسٹ ایڈ کٹس میں ٹیٹنس کے ٹیکے شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔