پاکستانی ہائی کمیشن اوٹاوا میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کا قومی دن روایتی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔
ہائی کمشنر محمد سلیم نے چانسری کے احاطے میں ایک پر وقار تقریب میں قومی پرچم لہرایا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، ہائی کمیشن کے عملے ، طلباء اور پاکستان کے دوستوں نے شرکت کی۔
اس پر مسرت موقع پر حاضرین کو صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ پیغامات نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے بانییان پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں قائد اعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت اور قوم کے آباؤ اجداد کی لا تعداد قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کی نمایاں کامیابیوں پر زور دیا جن میں اقتصادی ترقی ، تکنیکی ترقی اور گزشتہ سات دہائیوں کے مشکل چیلنجوں کے در میان عالمی امن و سلامتی میں شراکت داری شامل ہے۔
ہائی کمشنر نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سیاسی، اقتصادی، علی تعلیمی اور ثقافتی تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پاکستان
پڑھیں:
پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ علماء کرام نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی، وحدت، اتحاد کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے، جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں۔ انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے۔ انڈیا سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت دباؤ ڈال کر جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنس سے صدارتی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر نمائندہ کمشنر راولپنڈی ایڈیشنل کمشنر مسعود احمد بخاری، نمائندہ آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو، ڈی سی اٹک راؤ عاطف، ڈی سی مری ظہیر عباس شیرازی، ڈی سی چکوال سارہ حیات، ڈی پی او اٹک محمد حیات، ڈی پی او مری آصف امین، ڈی پی او چکوال احمد محی الدین، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف ذوالفقار،اے ڈی سی جی راولپنڈی ڈاکٹر حسان طارق ودیگرڈپٹی کمشنر و ڈی پی او صاحبان، قاضی عبدالغفار قادری،علامہ محمد رشید ترابی،مفتی اسحاق ساتی،علامہ کاظم رضا نقوی،مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم،مفتی شفیق اعوان،مولانا عبدالستار نیازی، مفتی عبید اللہ قادری،مولانا سید چراغ الدین شاہ،مولانا حافظ اقبال رضوی،علامہ عارف حسین واحدی،مولانا عتیق الرحمن شاہ،مولانا عبدالظاہر فاروقی کے علاوہ ڈویژن،ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔