شہادتِ امام علیؑ کے مرکزی جلوس میں شہداء کی یاد تازہ کرنے کی روایت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر فاؤنڈیشن کے کیمپ میں پینافلیکس کے ذریعے شہدائے کراچی، شہید علمائے کرام اور مختلف سانحات کی تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں تاکہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے اور ان کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ شرکاء نے اس نمائش کو سراہتے ہوئے اسے شہداء کی یادوں کو زندہ رکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہادتِ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر منعقد ہونے والے مرکزی جلوس میں شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شہرِ قائد میں خصوصی کیمپ لگایا گیا، جس میں ماضی میں پیش آنے والے سانحات اور شہدائے ملتِ جعفریہ کی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ شہید فاؤنڈیشن پاکستان ہمیشہ سے شہداء پرور معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ اس سال بھی یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر فاؤنڈیشن کے کیمپ میں پینافلیکس کے ذریعے شہدائے کراچی، شہید علمائے کرام اور مختلف سانحات کی تصویری جھلکیاں پیش کی گئیں تاکہ شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے اور ان کے مشن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ شرکاء نے اس نمائش کو سراہتے ہوئے اسے شہداء کی یادوں کو زندہ رکھنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کندھکوٹ،ایس ٹی پی کے مرکزی عہدیدار زین شاہ میڈیا سے با ت چیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">