پاکستان اورافغانستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کاشیڈول طے
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ۔
پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق سول اور عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک ترجیحی تجارت کے معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی، جبکہ عید کے بعد افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کریں گے۔
دہشت گردی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہواہے اور محمد صادق نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا معاملہ افغان حکام کے سامنے رکھا۔ اس ملاقات میں پہلی بار افغان طالبان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے کچھ لچک کا مظاہرہ کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکی پابندیوں پر ردعمل‘ سوڈان کا براہِ راست روابط پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-19
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے سوڈانی افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں پر ردعمل میں براہِ راست روابط کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سوڈان کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات مطلوبہ اہداف کے حصول میں مددگار نہیں جن میں سوڈان میں امن کا قیام اور عالمی امن و سلامتی کا تحفظ شامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سوڈانی حکومت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بحرانوں کو حل کرنے کا بہترین طریقہ براہِ راست رابطہ ہے، نہ کہ ان قیاس آرائیوں پر انحصار کرنا جو ایسے سیاسی ایجنڈے رکھنے والے فریقین پھیلاتے ہیں جو سوڈانی عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ بیان میں زور دیا گیا کہ سوڈان میں امن کا قیام بنیادی طور پر سوڈانی عوام کا معاملہ ہے جو تمام طبقات کی امنگوں پر مبنی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سوڈانی حکومت امن کے حصول کی ذمے دار ہے اور یہ مقصد تمام ذرائع سے پورا کیا جائے گا، جن میں قومی خودمختاری کے احترام کے دائرے میں رہ کر تمام فریقین سے بات چیت اور مشترکہ اقدامات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز امریکا نے سوڈانی وزیر خزانہ جبریل ابراہیم اور البرا بن مالک بریگیڈ نامی ایک مسلح گروہ پر پابندیاں عائد کیں جو سوڈانی فوج کے ساتھ مل کر لڑ رہا ہے۔