سب کا ریکارڈ ایک جیسا ہے، بس بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے، سرفراز احمد کا تجزیہ نگار کرکٹرز کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے تجزیہ نگار بن کر بیٹھنے اور تنقید کرنے والے کرکٹرز کو احتیاط کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ یہ لوگ گراؤنڈ میں کچھ اور ٹی وی پر بیٹھ کر کچھ باتیں کرتے ہیں، جبکہ سب کا ریکارڈ دیکھا جائے تو ایک جیسا ہی نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بھی میڈیا پر بطور تجزیہ نگار بیٹھنے کی پیش کش ہوئی اور حالیہ چیمپئنز ٹرافی میں تین، چار جگہ سے پیش کش تھی۔ لوگ گراؤنڈ میں کچھ اور ٹی وی پر بیٹھ کر کچھ باتیں کرتے ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ بڑے کرکٹرز نے کیا کچھ نہیں بولا، یہ اُن کے بارے میں بات کرتے ہیں جن کے ساتھ کھانا کھایا اور بھول جاتے ہیں تو آپ ساتھ تھے تو کہتے تھے ان جیسے کرکٹرز نہیں اب تنقید کررہے ہیں۔
سابق کپتان نے تنقید کرنے والے تجزیہ نگاروں کو کہا کہ یا تو آپ اُس وقت غلط تھے جب تعریف کررہے تھے یا پھر اب غلط تنقید کررہے ہیں، میرا خیال ہے کہ بات کو توازن کے ساتھ کرنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک کی بات نہیں کرتا، یہ جتنے بھی لوگ ٹی وی پر ہیں سب کے ساتھ کھیلا، ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ اتنا اچھا کرکٹر نہیں مگر اللہ نے کسی قابل نہ ہونے پر بھی عزت دی۔
سرفراز احمد نے تجزیہ نگار بن کر بیٹھنے اور موجودہ کھلاڑیوں کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں ایک جیسا ہی ہوگا اس لیے میں کہتا ہوں کہ آپ کو بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجزیہ نگار نے کہا کہ ٹی وی پر
پڑھیں:
سرفراز بگٹی کی قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی، محبت اور امن کیلئے دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، قربانی اور اتحاد کا پیغام دیتی ہے۔ ہم سب کو اس موقع پر محروم طبقات کو یاد رکھنا چاہئے۔ قربانی کا جذبہ قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی بنیاد ہے۔ عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ یہ عید ہم سب کے لئے سلامتی، محبت اور امن کا پیغام لائے۔ انہوں نے بیان کے آخر میں کہا کہ تمام اہل وطن کو عید الاضحٰی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔