خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے تحت 11.62 ارب روپے فنڈز کی منظوری دے دی۔

صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.62 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کے لیے 71 ملین، ریلیف و آبادکاری کے لیے 60 ملین اورسڑکوں کی مرمت کے لیے 1821.

5 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔ سوشل ویلفیئر کے لیے 180 ملین ، کھیل و سیاحت 630 ملین، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2سو ملین، سیاحت 4سو ملین اور واٹر سیکٹر کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے کے لیے 700 ملین، ہاؤسنگ 86.76 ملین اور لیبر کے لیے 10 ملین روپے جاری ہوں گے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی منظوری کے لیے

پڑھیں:

ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میئر نیویارک کے امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکا کا امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ میرے سامنے آئے ہیں ، ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیدوار میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک کی ورکنگ کلاس کو ریلیف دلوائیں گے، وہ اپنے شہر میں خوف محسوس کرتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا، اگر نیویارک کو کوئی کیمونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔

واضح رہے کہ نیویارک میئر کا انتخاب آج ہورہا ہے، ابتدائی پولز میں ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا تھا، 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے تھے، ووٹرز کی تعداد 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہے۔

کامیابی کی صورت میں ظہران ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • ای ٹریفک چالان کی رقم بلدیہ عظمیٰ کراچی کو منتقل کرنے پر غور
  • ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
  • محکمہ خزانہ کی جانب سے کریڈٹ لاس گارنٹی 10 فیصد تک کم کرنے کی تجویز پیش
  • ٹرمپ کا میئر نیویارک کیلئے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان، ممدانی کی جیت پر فنڈز کی کٹوتی کی دھمکی
  • اب چالان 20 ہزارہوگا، محکمہ خزانہ  نے سمری منظور کرلی
  • ظہران ممدانی میئر بنے تو نیویارک کو فنڈز دینا مشکل ہوگا، ٹرمپ کا انتباہ
  • ٹرمپ نے زہران ممدانی کے میئر منتخت ہونے پر نیویارک کے فنڈز روکنے کی دھمکی دے دی
  • پشاور: وزیراعلیٰ پختونخوا احمد سہیل آفریدی محکمہ توانائی و برقیات کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • پشاور: تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی رپورٹ تیار