بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان سے پکڑکرلاسکتے ہیں تو لے آئیں، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان سے پکڑکرلاسکتے ہیں تو لے آئیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کہتی ہیں،بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان سے پکڑ کر لاسکتے ہیں تو لے آئیں،ہم تو کئی بار ریکوئسٹ کر کے دیکھ چکے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا پانی کی کمی کا سامنا ہے مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہے،سندھ کا پانی پنجاب کبھی کھا سکتا ہے نہ پی سکتاہے۔
انہوں مزید کہا مریم نواز عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں،انہوں نے 30 لاکھ خاندانوں تک رمضان پیکج پہنچایا،پنجاب میں جوکام نہیں کریگاوہ گھرجائیگا،پنجاب حکومت نیفنڈدیاہے،عوام کومفت دوائیں دینی پڑیں گی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں جنرل منیجر گی لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بیلن نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی کا دورہ، پاک-چین دوستی کے مستقبل پر خطاب
وفود نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلاول بھٹو چین کنسٹرکشن کمپنی