حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز یکم مئی سے ہوگا۔
سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ تقریباً 35 روز بعد شروع کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کا باضابطہ شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
حج آپریشن میں پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حصہ لیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔حج آپریشن کا سلسلہ 30 روز تک جاری رہے گا اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حج پروازوں
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔