معروف یوٹیوبرکے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
لاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی ہیں۔مذکورہ مقدمہ تھانہ نشترکالونی میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں جذبات مجروح کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مقدمےمیں رجب بٹ کی جانب سے نیا پرفیوم متعارف کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مقدمہ کے اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یوٹیوبر اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا مواد کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔گزشتہ سال دسمبر میں لاہور پولیس نے لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے پر رجب بٹ کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی راولپنڈی میں ریلی، 30 افراد کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں عمران خان کی رہائی کیلیے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے 30 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انصاف یوتھ وونگ شمالی پنجاب کی ہدایت پر انصاف یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی کی ٹیم نے صدر ملک تحلیل اور جنرل سیکرٹری انور عثمانی کی قیادت میں مری روڈ پر عمران خان رہا کرو ریلی نکالی۔
ریلی میں یوتھ وونگ شمالی پنجاب کے صدر راجہ ثاقب علی ، جنرل سیکرٹری شجاع عباسی اور ایڈوائزر حنیف عباسی کی شرکت نے شرکت کی۔
تحریک انصاف کی ریلی نکالنے پر 30 رہنمائوں و کارکنوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمہ متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر مری روڈ روڈ بند کی، راجہ ثاقب ، حنیف عباسی ،ملک تحلیل نے ساتھیوں کے ہمراہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی مدد سے بھی گرفتار کیا جائے گا۔