Daily Ausaf:
2025-11-04@00:41:25 GMT

عید کے موقع پر نیا کرنسی نوٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے عید الفطر سے عین قبل 100 درہم کا نیا نوٹ جاری کر دیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے عید الفطر کے موقع پر 100 درہم کا نیا بینک نوٹ متعارف کروایا ہے۔ پولیمر سے بنے بینک نوٹ کو ڈیزائن کرتے وقت جدید ڈیزائن اور جدید حفاظتی خصوصیات کا استعمال کیا گیا ہے۔ نیا نوٹ 24 مارچ سے شروع ہونے والے 100 درہم کے موجودہ نوٹ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے تمام بینکوں اور ایکسچینج ہاؤسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نقد رقم جمع کرنے والی مشینوں اور گنتی کے آلات کو پروگرام کریں تاکہ موجودہ کاغذ اور پولیمر بینک نوٹوں کے ساتھ ان نئے بینک نوٹوں کی قبولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ نیا 100 درہم کا نوٹ مرکزی بینک کے قومی کرنسی پروجیکٹ کے تیسرے اجراء کا حصہ ہے۔ نئے نوٹ کے اگلے حصے میں ام القوین قومی قلعہ ہے، جو ایک تاریخی اور ثقافتی یادگار ہے اور پیچھے کی طرف فجیرہ کی بندرگاہ ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ، قیمتوں میں مزید کمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بینک نوٹ

پڑھیں:

اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ

وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کیلئے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں جو جلد نافذالعمل ہوسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نان فائلرز سے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس مجوزہ اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے، تاہم اس سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر دوگنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس سے عام شہریوں کی جیب پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجاویز حکومت کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پیش کی گئی ہیں، کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر اپنے محصولات کے ہدف سے پیچھے رہا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہدف 3083 ارب روپے تھا، تاہم ایف بی آر صرف 2885 ارب روپے جمع کر سکا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا، یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کیا گیا، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سےزائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
  • انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
  • قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال
  • ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2,000 پوائنٹس کا اضافہ
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • کندھکوٹ،ایس ٹی پی کے مرکزی عہدیدار زین شاہ میڈیا سے با ت چیت کررہے ہیں
  • نان فائلرز سے اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس کی تیاری
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ