ایکنک اجلاس؛ خلائی ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم منصوبوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) نے بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی سیکریٹریز، صوبائی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ایکنک کے اجلاس میں کمیٹی نے متعدد منصوبوں کی منظوری دی، جن میں اہم شعبوں بشمول ٹرانسپورٹ، مواصلات، ریلوے، خلائی ٹیکنالوجی اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے 1,275.
اجلاس میں گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے منصوبے، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان ریلوے کے لیے اعلیٰ صلاحیت کے ویگنز اور مسافر کوچز کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی، پاکستان کا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ منصوبہ اور کئی بڑے شاہراہوں کے منصوبے بھی ایکنک اجلاس میں منظور ہوئے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے پائیدار ترقی، بین الصوبائی روابط اور معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجلاس میں کی منظوری
پڑھیں:
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔
قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔
ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،
وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،